وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی۔ آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے اور صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کروں گا۔نیب آرڈیننس کے بنیادی نکات چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے حکومت کے تیار کردہ آرڈیننس کے بنیادی نکات سامنے آگئے ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی موجودہ شق برقرار رہے گی، نئے چیئرمین نیب کےلیے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر بھی غور ہوسکے گا۔چیئرمین نیب کے معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت ہوگی ، اتفاق نہ ہوا تو بات پارلیمانی کمیٹی میں جائے گی۔ مذاکرات میں ڈيڈ لاک ہوا تو موجودہ چیئرمین یعنی جاوید اقبال ہی عہدے پر رہیں گے۔آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنا ہوگا، چیئرمین نیب کو توسیع نہ دینے کی شق آرڈیننس کے ذریعے ہٹادی گئی، نیب عدالتوں کو 90 دن سے پہلے ملزم کو ضمانت دینے کا اختیار بھی مل گیا۔ اب نیب عدالتوں میں ایڈيشنل سیشن جج اور سابق جج صاحبان بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےلیے قائم کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی تجویز دی تھی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے چھ، چھ نمائندے ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی اسپیکر مقرر کریں گے، سینیٹ کی بھی نمائندگی ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر