نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے،چئیرمین نیب

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے،نیب ملکی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےکہا ہے کہ  نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے،  نیب ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی تاجر  برادری کا بہت عزت و احترام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب نے تاجر برادری سے نہ صرف خطاب کیا بلکہ  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) ، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس ،فلور ملز ایسوسی ایشن ،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے  وفود کیسساتھ مختلف ملاقاتیں بھی کیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ   نیب نے قانون کے مطابق انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوائے ہیں، نیب نے  کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں ایک خصوصی ڈیسک بھی  قائم کیا ہے۔ تاجر برادری کے  رہنماؤں نے زاتی دلچسپی لیکر ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے چیئرمین نیب کی  کاوشوں  کو سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، گلوبل پیس کینیڈا ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی معروف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے،گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک بھر کی  مختلف احتساب عدالتوں میں 1278 نیب ریفرنس  زیر سماعت ہیں ،جن کی مالیت 1305 بلین بنتی ہے ، نیب کی  موجودہ انتظامیہ نے  بالواسطہ اور بلاواسطہ 539 ارب روپے ریکور کیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے،اپنے قیام سے اب تک نیب نے 819 ارب روپے کی رقم وصول کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی ، منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر  عوام کیساتھ ہونے والے دھوکے کے واقعات ، ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ  سکینڈلز کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے نہ تو پلاٹس  متاثرین کے حوالے کیے اور نہ ہی ان کی محنت سے  کمائی ہوئی رقم  واپس کی۔ غریب سرمایہ کار اپنے پیسے واپس لینے کے لیے ادھر سے ادھر دھکے کھا  رہے ہیں۔ نیب نے لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، کراچی ، پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں قائم  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے اربوں روپے کی  رقم ریکور کرکے  ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کو  واپس کردی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ  نیب کا کسی فرد ، پارٹی یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پوری  توانائی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور نیب اسے  اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر