بہاول نگر(نیشنل ٹائمز) بنک مینیجر نے اپنی ساتھی ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔مدعیہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے کاغذات چیک کرنے کیلئے مجھے اپنے گھر بلایا، جہاں اس نے زبردستی اسلحے کے زور پر جنسی زیادتی کی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف خاتون بنک ملازم کی مدعیت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیں گے۔
بنک مینیجر نے اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا



