بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی ایک اور مہلت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہائی کورٹ نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی ایک اور مہلت دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل کی فراہمی کے لیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ عدالتی معاون ایڈوکیٹ حامد خان بھی فاضل بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ 5 مئی کو اس عدالت نے تفصیلی آرڈر پاس کیا تھا کہ ایک اور کوشش کی جائے ، بھارت کو عدالت کے آرڈر کے مطابق یہ پیغام پہنچایا گیا لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا ہے مگر وہ کوئی ملک نہیں دے سکتا، بھارتی نمائندوں کو علیحدگی میں کلبھوشن کے ساتھ نہیں چھوڑ سکتے، وہ اکیلے محض ہاتھ ملا کر بھی اسے کچھ کرسکتے ہیں۔خالد جاوید خان نے کہا کہ وفاقی حکومت عالمی عدالت انصاف کے رویوو اور ری کنسڈریشن کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے جب کہ بھارت جان بوجھ کر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں چاہتا، اسی صورت حال میں وفاقی حکومت نے درخواست دی تھی کہ کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کیا جائے، بھارت چاہتا ہے کہ وہ باہر سے وکیل لائیں لیکن ہمارے قانون کے مطابق باہر سے وکیل نہیں لا سکتے حالانکہ بھارت بھی اپنے ملک میں کسی اور ملک کا وکیل قبول نہیں کرتا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہمیں عمل کرانا ہے لیکن بھارت کی اس میں دلچسپی نہیں، کیا یہ مناسب نہیں کہ انہیں ایک موقع دیا جائے اور وہ آ کر عدالت کے سامنے تحفظات رکھیں، بھارتی حکومت اور کلبھوشن یادیو کو اس عدالت کا آرڈر پہنچا دیں، کلبھوشن اور بھارت حکومت کو ایک اور ریمانڈر بھی بھیجیں، بھارت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ آ کر بتائے، بھارتی سفارت خانہ پاکستان میں ہے، وہاں سے کوئی آکر بتا دے، ہوسکتا ہے یہاں اس کا حل نکل آئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر