عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیدیا ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے یہ اعلان ٹویٹر پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ حافظ۔تاہم انہوں ںے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا خط کس کو بھیجا ہے کیونکہ اسمبلی کے قوائد وضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر کو بھیجنا ضروری ہوتا ہے۔خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں کافی عرصے سے زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین کے پارٹی کے امور میں شامل نہ کرنے پر قیادت سے اختلافات چل رہے ہیں جو آج ان کے استعفے کی صورت میں سامنے آ کر واضح ہو چکے ہیں۔یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ شہر قائد سے تحریک انصاف کے بانی رکن انجینئر نجیب ہارون نے بھی اپنی استعفیٰ دے دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر