پینڈوراپیپرز میں جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی آف شور کمپنی بھی نکل آگئی، اپنا موقف بھی دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی تھی۔عمر چیمہ نے بتایاکہ جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر ہم آپ کا نام نہیں دیں گے تو اخلاقی طور پر ہمارے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ باقی لوگوں کے بارے میں بات کریں۔عمر چیمہ کے مطابق میر شکیل الرحمان نے انہیں بتایا کہ ان کی ایک آف شور کمپنی تھی جو انہوں نے ڈکلیئر کی ہوئی تھی اور وہ 2018 میں بند ہوگئی تھی اس لیے انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ان کا نام بھی دیا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر