حکومت اتحادتنظیمات مدارس کےساتھ ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے: میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت اتحادتنظیمات مدارس کےساتھ ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،وقف املاک ایکٹ کی واپسی تک حکومت مدارس مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہے گا،مدارس کسی کے جھانسے میں آکر خود کو مشکلات میں نہ ڈالیں،دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشیں پہلے کی طرح ناکام ہوں گی،دینی مدارس کی حریت و آزادی کسی کو کسی صورت گروی نہیں رکھنے دیں گے،دین کی حقیقی تعلیم کیلئے آزاد دینی مدارس کا وجود از حد ضروری ہے،مدارس کے انتظامی، امتحانی اور مالی ڈھانچے کے حوالے سے نہ اس سے پہلے کمپرومائز کیا نہ آئندہ کریں گے،دینی مدارس کے خلاف منصوبے بنانے والے قصہ پارینہ بن گئے جبکہ مدارس آج بھی موجود ہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک موجود رہیں گےان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا قاضی عبدالرشیدناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا حسین احمدناظم وفاق المدارس خیبرپختونخواہ، مولانا مفتی طاہر مسعودرکن مجلس عاملہ وفاق المدارس،مولانا ظہور احمد علوی مسؤل وفاق المدارس اسلام آباد، مولانا عبدالغفارمہتمم جامعۃ العلوم الاسلامیہ،مولانا مفتی اویس عزیز، مولانامفتی محمد فاروق،مولانا عںدالقدوس محمدی،مولانا ثناء اللہ غالب،مولانا قاری سہیل عباسی،مولاناذاکر جذبی،مولاناعبداللہ اقبال،مولانا طاہر احمداور دیگر نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی کنونشن اور بعد ازاں پریس کانفرس کے دوران کیا۔علمائے کرام نے کہا کہ ہم مفاہمت اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں،ہم نے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھےلیکن حکومت کی طرف سے نہ معاہدوں پر عمل درآمد ہوتا ہے اور نہ ہی مذاکرات اور اعتماد کا ماحول برقرار رہنے دیا جاتا ہے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ مدارس کے وجود و بقاءکی نفی ہے، اس کو واپس لئے بغیر مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے دینی مدارس کے منتظمین کو خبر دار کیا کہ وہ کسی کے جھانسے میں آکر مدارس کیلئے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں اور اکابر کی روایات سے انحراف ہر گز نہ کریں-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ دین اسلام کی حقیقی تعلیم کے لیے مدارس دینیہ کی آزادی و خود مختاری از حد ضروری ہے اس لئے کسی کو کسی بھی عنوان سے دینی مدارس کی حریت فکر و عمل کو گروی نہیں رکھنے دیں گے۔قائدین وفاق نے کہا کہ دینی مدارس کے انتظامی،امتحانی اور مالی ڈھانچے کے حوالے سے نہ اس سے پہلے کمپرومائز کیا اور نہ ہی آئندہ مدارس کے نظام پر کوئی حرف آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف منصوبے بنانے والے قصہ پارینہ ہو گئےجبکہ الحمد اللہ دینی مدارس آج بھی موجود ہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک موجود رہیں گے۔اجلاس میں مولانا تنویر احمد علوی،مولانا شبیر احمد کاشمیری،مولانامفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ذوالفقار احمد،مولانا فخر الاسلام سیفی،مفتی علی محی الدین،مولانا حبیب اللہ،مولاناتنویر احمد اعوان،مولاناعاںد،مفتی عبدالرحمن غازی،مولانا مقصود احمد،مولانامحمد عثمان، مولانا بلال عباسی،قاری اسماعیل،مولانا عںیداللہ،مولاناعںدالمالک،مولاناشعیب مغل بھی شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر