عمر شریف رخصت ہوئے!!! طلوعِ خورشید

کراچی(نیشنل ٹائمز) برصغیر کے مشہور کامیڈین عمر شریف رخصت ہوئے، وہ گزشتہ دنوں ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تھے، تاہم طویل سفر کی وجہ سے طبیعت ناساز ھوئی، اور جرمنی میں علاج کے لیے رکے تھے، جرمن حکومت نے خصوصی طور پر پندرہ دن کا ویزہ جاری کیا تھا،تاہم طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ جرمنی میں ہی 2 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔ عمر شریف جن کا نام، محمد عمر تھا، مگر عمر شریف کے نام سے مشہور ہوئے، 1955،ء میں لیاقت آباد کراچی میں پیدا ہوئے، 14 سال کی عمر میں اداکاری سے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کر دیا، اسٹیج، ریڈیو ڈرامہ، فلم اور تھیٹر میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا، وہ برصغیر کے نامور کامیڈین کہلائے، عمر شریف بیک وقت کامیڈین، اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر ، شاعر اور سماجی ورکر بھی تھے، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے، آج 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، حکومت پاکستان نے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے مگر زندگی وفا نہ کر سکی، ان کی اہلیہ زریں غزل ان کے ہمراہ تھیں۔ بلاشبہ ان کا خلا پر نہیں ھو سکتا، ایسے لوگ اپنے کام کی وجہ سے ھمیشہ زندہ رہتے ہیں،عمر شریف مسکراہٹوں، قہقوں اور اداس چہروں پر خوشیاں لانے والے کی صورت میں ھمیشہ زندہ رہیں گے۔
طلوعِ خورشید



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر