آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں افغانستان کے امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ہیومنٹیرین اقدامات میں شراکت داری پر بات کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ کےخواہاں ہیں۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، افغان انخلا اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان نے بھرپور حصہ لیا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر