پیپلز پارٹی کا پٹرول ڈیزل ایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے پٹرول ڈیزل ایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام الناس پر پٹرول بم گرانا قابل مزمت ہے انہوں نے مزید کہا ہے حکومت آنکھیں کھولے، ہوش کے ناخن لے اور قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، نیر بخاری نے کہا کہ حکمرانوں نے مافیاز کی سہولت کاری کرتے کرتے عوام الناس کا جینا مشکل بنا دیا ہے پیپلز پارٹی حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں پر ہوشرباء مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہے اور رہے گی نیر بچاری نے مزید کہا کہ حکومت کا پٹرول ڈیزل ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہےاشرافیہ نمائندہ حکمران کی سرپرستی میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کو جواز بنا کر مہنگائی کا نیا بازار گرم۔کیا جائے گا نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکمراں غریب کیلئے جسم و جاں کارشتہ برقرار رکھنا مشکل تر بنا رہے ہیں عوام تاجروں اور طلبہ کی صورت میں پہلے ئی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت میں بیٹھے مافیا کی جیبیں بھری جاتی ہیں پیپلزپارٹی حکومت کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر