کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہوجائیں خبردار، آج سے پابندیاں سخت

لاہور(نیشنل ٹائمز): انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں عالمی وبا سے بچاؤ کے ٹیکے نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں، اس کا اطلاق آج سے ہوگا۔خیال رہے کہ این سی او سی نے شہریوں کو اپنی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اکتوبر سے صرف ان افراد کو ہی کاروبار سے متعلق نقل وحمل کی اجازت دی جائے گی جو اپنی دونوں ڈوز لگوا چکے ہونگے۔ اس کے علاوہ شاپنگ مالز میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔پروازوں کے ذریعے بیرون یا اندرون ملک وہ افراد ہی سفر کر سکیں گے جنہوں نے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا ہوگا۔ لیکن انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں پر سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسی نیشن کیلئے 15 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی موٹرویز اور شاہراہوں پر سفر کر سکیں گے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ہم کسی کو یہ اجازت ہرگز نہیں دے سکتے کہ وہ دوسروں کی صحت کیساتھ کھیلیں۔ ملک میں ویکیسن کی بہت بڑی مقدار موجود ہے، ایسے تمام افراد جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی وہ حفاظتی ٹیکے لگوا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ادھر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے صرف ان افراد کو فضائی سفر کی اجازت دی جائے گی جو مکمل ویکسینیٹڈ ہونگے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین والے مسافروں کو ہی اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر