سوناکشی سنہا نے لائیو شو میں کپل شرما کو مکا دے مارا، ویڈیو وائرل

ممبئی(نیشنل ٹائمز)ماضی کے ایکشن ہیرو شتروگھن سنہا کی پنجابی کڑی سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں میزبان کپل شرما کو مکا مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سلو بھائی کی فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ کئی مواقعوں پر کر چکی ہیں تاہم یہ بات معروف میزبان کپل شرما بھول گئے اور لائیو شو میں اپنی درگت بنوا ڈالی۔فلم دبنگ کی نازک لڑکی حقیقی زندگی میں کبھی کبھی اپنی فلم ’’اکیرا‘‘ کی دلیر لڑکی بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ کپل شرما میں ہوا جس میں وہ شو کے میزبان کو گھونسے مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوناکشی سنہا اپنی نئی میوزک ویڈیو کی پروموشن کے دوران جب گانا گا رہی ہوتی ہیں تو کپل شرما شرارتاً ان کے والد شتروگھن سنہا کا مزاحیہ انداز میں ذکر کرتے ہیں۔اس پر سوناکشی سنہا کپل شرما کو مکا مار دیتی ہیں تاہم اس مختصر ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سوناکشی یہ مکا مذاقاً رسید کیا ہے۔ کپل شرما نے کا یہ پروگرام ابھی آن ایئر نہیں ہوا ہے۔ کپل شرما نے ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر