’تیسرے نکاح کے وقت نواسہ گود میں تھا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ تیسرے نکاح کے وقت ان کا نواسہ گود میں تھا۔نجی نشریاتی ادارے کو حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں جسے زندگی میں 3 بار محبت کرنے کا موقع ملا۔عتیقہ اوڑھو نے بتایا کہ انھوں نے اپنے تیسر ے شوہر ثمر علی خان کو شادی کی پیشکش خود کی تھی۔عتیقہ اوڑھو کے مطابق ’میں ثمر علی خان کو کافی پلانے لے گئی تھی اور وہ جب کافی پی رہے تھے تو میں نے خود ثمر علی کو شادی کی پیشکش کی جس پر وہ حیران رہ گئے، انھیں لگا میں مذاق کررہی ہوں ،لیکن پھر انھوں نے کچھ دیر بعد میری پیشکش قبول کرلی۔‘اداکارہ نے بتایا کہ ’اس کے بعدہم نے خاموشی سے نکاح کا فیصلہ کیا لیکن بچوں نے کہا کہ ہم سب بھی شرکت کریں گے، ہمارا نکاح ہوا تو اس میں ثمر اور میرے بچوں ، نواسے نواسیوں سب نے شرکت کی اور جب میرا نکاح پڑھایا جارہا تھا اس وقت میرا نواسہ حسین میری گود میں تھا۔‘خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو 9 سال قبل 2013 میں ثمر علی خان کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اس سے قبل عتیقہ اوڈھو کی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں جب کہ دونوں شادیوں سے ان کے بچے اور بچیاں بھی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کے تیسرے شوہر ثمر علی خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اور 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر