ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کا کریک ڈاؤن

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) سے غیرقانونی شناختی کارڈز کا اجرا نہ رک سکا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل 10 ایرانی شہری گرفتار کرلیے۔ ایرانی شہریوں کے پاس دیگر سفری دستاویزات بھی تھیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا ملازمین کےخلاف کارروائیوں کے باوجود غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا تشویشناک ہے۔کراچی میں ایف آئی اے حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد 10 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات جاری کیے گئے تھے۔ایک طرف جہاں ایلین رجسٹریشن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کیے جارہے ہیں۔گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا ملازمین کیخلاف کارروائیوں کے باوجود غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا باعث تشویش ہے، حالیہ دنوں میں نادرا کے اعلیٰ افسران و ملازمین سمیت 18 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔ان افسران میں نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سینئر ایگزیکٹو سمیت کئی اہلکار شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر