عمرشریف کی تیسری بیوی سے اپارٹمنٹ خریدنیوالاشخص عدالت پہنچ گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ میں اداکارعمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازعہ مزید الجھ گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر شریف کی تیسری بیوی سے اپارٹمنٹ خریدنے والے شخص نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے عمر شریف، زریں غزل، سب رجسٹرار، سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے فریقین سے 21 نومبر2021 کو جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار محمد سلمان نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تاہم عمر شریف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد جائیدادمنتقلی کا عمل رک گیا ہے۔عمر شریف کے وکیل راجہ آفتاب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر اپارٹمنٹ فروخت کیا اور اپارٹمنٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو پہلے سے عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے عبوری حکم نامہ میں توسیع بھی کردی ہے۔

 



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر