کروناویکسی نیشن نہ کرانےوالےشہریوں پر پابندیوں کافیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کروناویکسی نیشن نہ کرانےوالےشہریوں پر پابندیوں کافیصلہ کر لیا گیا۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی۔ این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی نے آٹھ شہروں میں ویکسینیشن کی اعلی سطح کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے، ان شہروں میں کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، میرپور ، مظفر آباد ، گلگت اور سکردو شامل ہیں، یکم اکتوبرسے مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی، کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسینیشن ہے۔اسد عمر نے کہاکہ زیادہ ویکسینیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی، کم ویکسینیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 40 فیصد کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی۔ جن 8 شہروں میں نرمی کی گئی ہے وہاں اجتماعات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8 شہروں میں ہفتے میں 7 روز ریسٹورینٹس کھولے جا سکیں گے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر