پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور گرفتاری کی بھارتی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور دوسرے کو گرفتار کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے. اور کہا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی گھناونی سرگرمیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں ڈوزیئر کے ذریعے دنیا کے ساتھ ناقابل تردید شواہد شیئر کیے ہیں، اس وقت بھی ہزاروں نوجوان کشمیری مختلف الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں قید ہیں بھارت وقتا فوقتا ان نوجوانوں میں سے کچھ کو دنیا کے سامنے مبینہ ‘عسکریت پسند’ کر پیش کرتا رہتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی بھارت عالمی برادری کا دباؤ محسوس کرتا ہے وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے مظالم اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن، جعلی مقابلوں اور جعلی اسلحہ کی بازیابی کی کارروائیوں شروع کر دیتا ہے، ان کاروائیوں میں بھارتی قابض افواج کی شمولیت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ان مذموم ہھتکنڈوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈوزیئر میں تفصیل کے ساتھ بے نقاب کیا گیا ہے، پاکستان کنٹرول لائن پر ماحول کو خراب کرنے کی حالیہ بھارتی کوششوں پر بھی شدید تشویش میں مبتلا ہے، ایل او سی پر جنگ بندی کے حوالے سے فروری 2021 کی ڈی جی ایم او کی ملاقات کے مطابق پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر