ختم نبوت ؐکے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میںلکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے سے متعلق ایوان کی قرارداد پر وزیراعلیٰ پنجاب عملدرآمد کروائیں،سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ختم نبوتؐ کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ، تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہرے حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کرنے سے متعلق ایوان کی قراردادمتفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں کہ وہ ایوان کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کام ہے اور اس پر عملدرآمد سے اللہ تعالیٰ اجر عطا فرمائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ختم نبوت سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ فوری آویزاں کرنے پر سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی اجازت سے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ختم نبوتؐ کے متعلق قرآن پاک کی سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 40اور احادیث مبارکہ بحوالہ ابو دائود حدیث نمبر 4252اور ترمذی شریف کی حدیث نمبر 2219 ترجمے کے ساتھ سنہری حروف میں مزین کی گئی ہیں۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول للہ نے فرمایاـ ’’تحقیق عنقریب میری امت میں تیس جھوٹے دجال کھڑے ہوں گے ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں‘‘۔ قرار داد میں حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کیا گیا کہ ختم نبوت کے متعلق قرآن پاک کی یہ مکمل آیت اور مکمل احادیث مبارکہ کو ترجمے کے ساتھ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر اور ضلعی داخلی حدود میں سنہری حروف میں لکھوا کر نمایاں مقام پر آویزاں کیا جائے۔ بعدازاں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ساجد احمد خان بھٹی نے کشمیر ی رہنما کل جماعتی کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی بھارتی حراست میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے قرارداد پیش کی کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی جو کہ باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی حقوق کی آواز بلند کی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور کبھی بھی ان کا عزم اپنے بنیادی حقوق حاصل کی کرنے کی جدوجہد سے متزلزل نہ ہوا۔ قرارداد میں سید علی گیلانی کو ان کے حق خودارادیت کی لازوال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرت ہوئے کہا گیا کہ یہ ایوان معترف ہے کہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ لگا کر اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک منزل کا تعین کردیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے بھارتی حکومت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ بعدازاں یہ قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر