صدر آصف علی زرداری کا معروف صحافی سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے معروف صحافی اور برطانیہ میں سابق ہائی کمشنر سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے سید واجد شمس الحسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید واجد شمس الحسن کے والد سید شمس الحسن قائداعظم کے 40سال ساتھی رہے جبکہ سید واجد شمس الحسن بھی زندگی بھر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وفادار اور ثابت قدم بھائی رہے۔ سید واجد شمس الحسن کی ملک، پارٹی قیادت اور جمہوریت کے لئے بے مثال خدمات ہیں۔بھٹو خاندان کے اس عظیم دوست کے انتقال پر پارٹی قیادت اور کارکن سوگوار ہیں۔ سید واجد شمس الحسن نے برطانیہ میں بطور پاکستان کے ہائی کمشنر کشمیر کاز کو اجاگر کیا اور وہاں کے پارلیمنیٹیرینز صحافیوں اور دانشوروں کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے پر راضی کیا۔ سابق صدر نے مرحوم سید واجد شمس الحسن کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پر میں بھی غمزدہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سید واجد شمس الحسن کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر