طالبان اب سیلفیاں نہیں لے سکیں گے، قیادت نے پابندی عائد کردی

کابل(نیشنل ٹائمز) افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے تمام طالبان اراکین پر سیلفیاں لینے اور سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندیاں عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔افغان وزیر دفاع کی جانب سے یہ ہدایت تمام طالبان کو ایک آڈیو پیغام کے ذریعے دی اور سختی سے کہا ہے کہ تمام اراکین گشت پر مامور رہیں اور علاقہ چھوڑ کر باہر نہ جائیں۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ملا یعقوب طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ہیں۔ملا محمد یعقوب نے اس بات پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علم میں آیا ہے کہ طالبان جنگجو سرکاری دفاتر میں بغیر کسی کام کے جاتے ہیں اور وہاں جا کر سیلفیاں بنانا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جس کا دل کرتا ہے وہ بغیر سوچے سمجھے حساس مقامات پر جا کر وہاں کی تصاویر اتارنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح بے مقصد سیر سپاٹے کرنا ویڈیو بنانا اور تصاویر لینا بہت ہی قابل اعتراض بات ہے، اس سے دنیا و آخرت میں کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر