طالبان نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے،چاہتے ہیں کہ افغانستان کو پشاور سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیا جائے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ خواہش مند ہیں کہ اب افغانستان میں تعمیری کام ہوں، سڑکیں، پل اور لوگوں کے لیے گھر بنیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑائی یا حملے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔افغان حکومت کے نائب ترجمان ذبیحاللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کا مؤقف قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور ازبکستان سمیت بعض دیگر ممالک نے بھی مثبت مؤقف اپنایا ہے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ 6 روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں اقوام متحدہ میں بات کی۔ انہوں ںے کہا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر مقامی علمائے کرام، عمائدین اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ ہمسایہ ممالک افغانستان سے متعلق اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے زور دے کر کہا کہ اب وقت ہے کہ افغان قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اہم ہے لیکن تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر