لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور میں کل حضرت علی ہجویری المعرف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مباک کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گئی ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوا ۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر فل پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا ہے ۔ داتا دربار کے اطراف راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ بغیر ویکسینیشن والے افراد کو تقریبات میں شامل نہیں ہونے دیا جائیگا ۔حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر رسم چادر پوشی سے کیا گیا ۔ رسم چادر پوشی کے بعد محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوسرے روز بعد نماز عشا عالمی محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زائرین اور عقیدت مندں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 978ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر مربوط سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ متعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام تر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں ۔ منتظمین دربار کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں ۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر