تحفے دینے والے عرب حکمران نام ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھتے : فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے جبکہ شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلدیاتی الیکشن کے نام پر ہول اٹھتے تھے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کمیشن کی سمجھ زیادہ نہیں ہے، اس مہینے تین مختلف تنظیموں کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائیں گے۔وزیراعظم کو دنیا کے مختلف ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر