عمران نیازی کے بیانات نے ہمیں عالمی سطع پر بھی شرمندہ کیا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے بیانات نے ہمیں عالمی سطع پر بھی شرمندہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی کےحوالے سے ایک اور جھوٹ بولا ، سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنڑول کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنانے والا عمران نیازی آج عوام کو رلا رہا ہے ، لوگ اب مزید اس جوکر کو براداشت نہیں کرسکتے ، سلیکٹڈ وزیراعظم کا پشتون قوم کو طالبان سے جوڑنے کا بیان افسوسناک ہے۔پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے حیران کن بیانات سے پاکستانی قوم بھی تنگ آچکی ہے ، عمران نیازی کے تین سالہ دور نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آج بھی حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، حکومتی ممبران بھی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں۔شازیہ مری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جھوٹوں کی حکومت کو کندھا دینے کیلئے تیار نہیں، وزیراعظم کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں۔پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا تھا کہ پی ٹی آئی ممبران تین سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کر بیزار ہوچکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری سے ستائی ہوئی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر