پنجاب میں سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت

لاہور (نیوز ڈیسک) : پنجاب کے بڑے شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو 19 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔ جمعہ کے بعد تمام سکول مکمل طور پر بند کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکول اپنا شیڈول اس کے مطابق بنالیں۔ اس شیڈول کی خلاف ورزی پر سکول کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کیسز پڑھنے پر پنجاب کے اضلاع کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی گئی تھیں جن اضلاع میں چھٹیاں دی گئی تھیں ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق اسلام آباد پر بھی ہوگا اور وفاقی دارالحکومت کے بھی تمام تعلیمی ادارے پیر سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے بند ہوجائیں گے اور 28 مارچ تک بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے مظفرآباد کے لیے بھی یہی فیصلہ متوقع ہے اور خیبرپختونخوا میں اس فیصلے کا اطلاق صرف پشاور میں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے کیسز کم نہ ہوتو سکول بند ہی رہیں گے ، امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے ۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھاکہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سکلو بند رکھنے کا آپشن موجود ہے ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر