چیف جسٹس گلزار احمد کا سکھر کی تباہ حالی اور کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس گلزار احمد نے سکھر کی تباہ حالی اور کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھووں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لب مہران پارک قبضہ کیس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں، سکھر انتظامیہ کا حال ہمارے سامنے ہے، سب ہمیں پتا ہے، سارے کچھوے گاڑیوں کے نیچے آکر مرجاتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا چھوڑا ہے سکھر میں ؟ تباہ کر دیا ہے پورا سکھر، ڈولفنز بھی ساری ختم کر دی گئیں، کرتے کیا ہیں یہ لوگ ؟ کہا کچھوؤں کو ایک محفوظ راستہ نہیں دے سکے وہ دریا سے نکل کر کینال میں چلے جائیں۔ عدالت نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھووں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے وائلڈ لائف، سیکریٹری آبپاشی، کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر