حکومتی ممبران بھی عمران خان کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور میمبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ آج بھی حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی اور پی ٹی آئی حکومت کے قومی اسمبلی کے ممبران بھی عمران خان نیازی کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جھوٹوں کی حکومت کو کندھا دینےکیلئے تیار نہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممبران تین سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کربیزار ہو چکے ہیں اور مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے ہوئے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر