کسی کودینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے

اسلام آباد/مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)کسی کودینی مدارس کی حریت اور آزادی کو گروی نہیں رکھنے دیں گے،آزاد دینی مدارس اس خطے کیں دینی بہاروں کےامین ہیں ان کی حیثیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،صرف دو اساتذہ کی تنخواہوں کا جھانسہ دے کر مدارس کی آزادی کا سودا نہیں کیا جاسکتا،مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے،وفاق المدارس دینی مدارس کی بقاء اور آزادی کا ضامن ہے ہر طرح کے حالات میں وفاق المدارس سے وابستہ رہیں گے ان خیالات کا اظہارمولاناقاضی عبدالرشید ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی،شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز،مولانا عبدالمالک توحیدی،مولاناعبدالقدوس محمدی،مولاناسید عدنان علی شاہ،مفتی عبدالعزیز قاسمی،مولانا فضل الرحمن, مولانا ھدایت اللہ,مفتی ابراہیم عزیز،مولانا قاضی غلام سرور،مولاناقاضی محمود الحسن اشرف،مولانا مفتی طاہرسلیم اور دیگر نے وفاق المدارس العربیہ کے زیرِ اہتمام مدرسہ حسنین کریمین جامع مسجد دومیل سیداں مظفرآباد میں منعقدہ “تربیتی کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس کا دینی تعلیم کے فروغ،دینی اقدار وروایات کے تحفظ اور لوگوں کی اصلاح کے حوالے سے کردار قابل تحسین اور آب زر سے لکھنے کے قابل ہے-مقررین نے کہا کہ اس خطے کے دینی مدارس کی سب سے بڑی خاصیت یہ یے کہ یہ مکمل آزادی اور خودمختاری کے ساتھ حقیقی دین سیکھنے سکھانے میں مصروف ہیں اور کسی کی ڈکٹیشن اور سرکاری امداد قبول نہیں کرتے-انہوں نے کہا کہ صرف دو اساتذہ کی معمولی تنخواہوں کا جھانسہ دے کر مدارس کی آزادی کا سودا نہیں کیا جا سکتا-انہوں نے کہا کہ مدارس دشمن پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکامی سے دوچارہوں گے-مقررین نے دینی مدارس کے نئے بورڈز کے عنوان سے مدارس کی اجتماعیت اور خودمختاری کو ختم کرنے کی کوششوں پر کڑی تنقید کی-وفاق المدارس کے کنونشن کے دوران تمام شرکاء نے وفاق المدارس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاق المدارس کو دینی مدارس کی بقاء اور آزادی کا ضامن قرار دیا اور ہر طرح کے حالات میں اکابر اور وفاق المدارس سے وابستگی کا عہد کیا-اس تربیتی کنونشن وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ تمام مدارس کے ذمہ دار حضرات نے شرکت فرمائی خصوصا مولانا انوارالحق قاسمی, مولانا افضل خان, مفتی خطیب الرحمن,مفتی غلام رسول نقشبندی,مولانا فرید,مولانا عبد الماجد, مفتی عبد القدیر, مولانا عبدالوحید,مولانا فضل وھاب,مولانا جمیل جامی, مولانا عبد الوحید مراد,مفتی اختر,مولانا یونس شاکر, مولانا محمد فیاض,مولانا اعجاز اشرفی, محترم سمندر خان,مولانا منظور, مولانا نذرالدین,مولانا حزب الحق,مولانا شیخ الطاف, مفتی ساجد تبسم,مولانا ضیاء الحق،مولاناظہیر عباسی،مفتی اشفاق و دیگر حضرات نے شرکت فرمائی۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر