صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت کی اہلیہ اور خاتون اول ثمینہ علوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔اس بات کی تصدیق انہوں نے خود ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کی۔ ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ مجھے کچھ کمزوری محسوس ہو رہی ہے تاہم الحمدللہ میں ٹھیک اور میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔خاتون اول ثمینہ علوی نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی کہ وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ بات ذہن میں رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے 15 مارچ 2021ء کو اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹر سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائے تھے۔صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پہلی ڈوز لگنے کے بعد 30 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ صدر نے کہا تھا کہ انھیں اس دوران جسمانی تھکاوٹ اور بخار کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ وہی کرتا ہے کہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا نہیں لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں اور براہ کرم ماسک پہنیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر