تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔تھائی لینڈ سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث تھائی لینڈ نے سفری پابندی عائد کی تھی، کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر