وزیر خارجہ کا افغانستان کے حوالے سے یورپی یونین کی قرارداد میں پاکستان سے متعلق منفی حوالوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے سے ، یورپی یونین کی قرارداد میں پاکستان سے متعلق منفی اور غیر منطقی حوا لہ جات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر منطقی حوالہ جات، پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے اور یہ امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت مالی و جانی نقصان برداشت کیا۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات کے دوران کہیں۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ ءخیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ انسانی و معاشی بحران کے پنپتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ، عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کو جاری رکھنا ہو گا۔وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو دیگر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے روابط سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے ، یورپی یونین کی قرارداد میں پاکستان سے متعلق ، منفی حوا لہ جات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے غیر منطقی حوالہ جات، پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے مختلف ممالک کے، سفارتکاروں اور دیگر حکام کے محفوظ انخلا ئ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے بھرپور معاونت فراہم کی۔دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی و اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے افغانستان پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر