فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی طرف سے گورننس کی باتوں کو منافقت کی انتہا قرار دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی طرف سے گورننس کی باتوں کو منافقت کی انتہا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ سابق صدر اور سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھیجا جاتا ہے جبکہ عمران خان مختلف ممالک کی طرف سے دئیے گئے تحائف کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مخالفین کے خلاف نیب کا وحشیانہ استعمال کرنے والے شخص نے گندم اور چینی کا بحران پیدا کرکے قوم کو دنوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو تحفظ فراہم کیا۔ ایل این جی مہنگی خرید کرکے تقریباً چھ سو ارب روپے کا ڈاکہ مارنے والے کو پناہ دی کیونکہ ندیم بابر اور تابش گوہر ان کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہوکر ایک بڑی داستان بن کر عمران خان پر ہی ختم ہوتی ہے۔ عمران خان ایسی بڑی بیماری ہے جو صدقے کے کی رقم کو بھی ہضم کر جاتے ہیں۔ دولت کی خاطر خان صاحب پی سی بی کو ٹھوکر مار کر کیری پیکر کی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب تم نے جو ملک کا حشر کیا ہے قوم تمہیں کبھی نہیں بھولے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر