کراچی: پولیس نے چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں نے چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کو ڈرائیور سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کوہائشی پراجیکٹ سعدی ٹاؤن کے داخلی دروازے سے حراست میں لیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون فائیو مددگار پولیس کو سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کے بیٹے عامر نے کال کرکے اطلاع دی تھی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران نے انسپکٹر ہارون کورائی کو چند روز قبل ایس ایچ او سچل کے عہدے سے معطل کیا تھا، سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی کیخلاف محکمہ جاتی انکوائری میں انہیں ملوث پائے جانے کی بنا پر معطل کیا گیا تھا، چھاپے کے حوالے سے کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے متعلقہ تھانے کی پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا، ون فائیو کی اطلاع پر پولیس افسر کے مبینہ اغوإ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب سابق ایس ایچ او سچل انسپکٹر ہارون کورائی کے بیٹے عامر نے بتایا ہے کہ چھاپے کےدوران تین پولیس موبائلز اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سادہ لباس افراد کے ہمراہ موجود تھیں، سادہ لباس افراد میرے والد ہارون کورائی کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈرائیور اختر سمیت ہمراہ لے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر