وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیو یارک میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ۔لاقات کے ،دوران دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے قطری ہم منصب کے حالیہ دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سیاسی و اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کا باہمی رابطے میں رہنا خوش آئند ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ا۔ہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ تبدیلی کے دوران خون خرابہ، خانہ جنگی کے امکانات اور افغان مہاجرین کی یلغار کے جس خطرے کو ظاہر کیا جا رہا تھا وہ فی الوقت ٹل چکا ہے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر