حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا گیا ،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پایا گیا ، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کیسز کی رفتار کم ہے ، 430 ارب روپے نئی سرمایہ کاری کے لئے دیئے گئے ، 240 ارب روپے کے سستے قرضے دیئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا کو قابو پایا گیا ، ہم نے کورونا بحران پر بہتر قابو پایا ، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کیسز کی رفتار کم ہے ، پاکستان میں کورونا کے دوران تیزی سے لوگوں کو نقد مدد دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور لوگوں کو 2 ٹریلین کے قرضے دیئے گئے ، 430 ارب روپے نئی سرمایہ کاری کے لئے دیئے گئے، 240 ارب روپے کے سستے قرضے دیئے گئے ، کاروباری برادری کو ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کا کہا گیا ، معیشت بحال ہوئی ہے ، معاشی شرح نمو منفی سے 4فیصد ہوئی ہے ، اس کا مطلب ہےکہ لوگوں کی آمدن میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالوں میں قرضوں کی شرح بلحاظ جی ڈی 86 فیصد سے کم کرکے 83.5 کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے دوران 27فیصد اضافہ ہوا ،رواں مالی سال بھی اضافے کی شرح برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2 لاکھ 40 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اکاؤنٹس کھول چکے ہیں اور اس میں 2.3 ارب ڈالر آچکے ہیں ،یومیہ ایک ہزار تارکین وطن یومیہ اکاؤنٹ کھلوا رہے ہیں، ہمارا ایکس چینج ریٹ مارکیٹ بیس ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر