سپریم کورٹ: نسلہ ٹاور سے متعلق نظر ثانی درخواستیں مسترد، عملدرآمد رپورٹ طلب

کراچی(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور سے متعلق نظر ثانی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں نسلہ ٹاور خالی کرانے کا حکم دے دیا۔نسلہ ٹاور نظرثانی کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے منیر اے ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نقشہ دیکھیں، سروس لین نسلہ ٹاور میں شامل ہے، سروس لین تو وہاں سے بالکل غائب کر دی گئی۔ اس پر منیر اے ملک نے کہا کہ عدالت نے پورے نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ نسلہ ٹاور کو جزوی طور پر گرا سکتے ہیں ؟ اگرآپ جزوی قبضے والی جگہ گرا سکتے ہیں تو گرا دیں، اب آپ بلڈنگ بنا کر یہ سارے دلائل دے رہے ہیں۔ منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہی کریں گے تو پورا کراچی گرانا پڑے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تو آپ کو کیا تکلیف ہے پھر ؟ منیر اے ملک نے کہا میرا اور آپ کا گھر بھی اسی شہر میں ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا ایسا ہے تو میرا گھر جب دل چاہیں گرا دیں، اگر میرا گھرغیر قانونی سمجھتے ہیں تو وہ بھی گرا دیں۔منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک زمانے میں یہ زمین دی۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ مغلوں کا زمانہ تو نہیں، وزیراعلیٰ کچھ بھی کرے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر