وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے منگل کو نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ ءخیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اجتماعیت کے حامل، سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے زلمے خلیل زاد کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان، شروع سے یہی کہتا آ رہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں وسیع البنیاد اور جامع حکومت کے قیام کیلئے پاکستان کی معاونت کے تسلسل کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش ہے،عالمی برادری کو اس نازک تاریخی موڑ پر افغانوں کو انسانی بحران کے خطرے سے بچانے کیلئے موثر اقدام اٹھانے اور افغانوں کی معاونت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام،خطے میں نقص امن اور مہاجرین کی یلغار کے خطرے کو پھر سے جنم دے سکتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر