اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہےانہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں ، وزیراعظم ملکی معاملات کو پارلیمان میں لانے سے گریزاں ہیں ، حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں ، پی ڈی ایم اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا تھا کہ مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا ، سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کی گئی ، زرعی ملک میں چینی اور گندم کا مہنگا ہونا حکومت کی نالائقی ہے۔شازیہ مری نے کہا تھا کہ ترین صاحب کیا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں کا تعین بھی اب کورونا کیسز کے حساب سے ہو گا ، کیا ایل این جی کی خریداری میں تاخیر میں بھی کورونا رکاوٹ تھا ، انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے مہنگے ہونے کا کورونا سے کیا تعلق ہے؟پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے میں بھی کورونا کا قصور ہے ، ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے ، صدر آصف علی زرداری نے سچ کہا تھا نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔



