کرونا ویکسین نہ لگوانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے ‏یکم اکتوبرسے ایسے تمام افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ زندگی کے استعمال کی بہت ساری سہولیات کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں عوام کو متنبہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔لہذا تمام وہ افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ ویکسی نیشن ا عمل جلد از جلد مکمل کروایں تاکہ ان کی زندگی رواں دواں رہ سکے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزاروکیل کے خود بھی ویکسین نہ لگوانے کے انکشاف پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا، اب جوجوویکسینیشن نہیں کررہا وہ توپھرڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا ۔منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسنین لگوانے کیخلاف درخواست پرسماعت کی،عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروکیل شاہینہ شہاب الدین نے ویکسین نہ لگوانیکا انکشاف کیا تو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیرویکسینیشن عدالت آنے پرباراوربنچ نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہے آپ کورٹ کیسے آکتی ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں پیش ہونے کی تجویز دی عدالت نے وکیل کوویکسنیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کے سائنسدان اس کو دیکھ رہے ہیں آپ ویکسینیشن کے بغیرسفر کیسے کرسکتی ہیں، بائیس کروڑعوام کے بھی حقوق ہیں جن کو تو متاثرنہیں کرسکتے ،عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر