چیف الیکشن کمشنر کا نام حکومت نے تجویز کیا تھا، اپوزیشن نے قبول کیا: احسن اقبال

لاہور:(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام حکومت نے تجویز کیا تھا ، اپوزیشن نے قبول کیا ۔ حکومت کردار کشی میں اپنی ناکامی چھپاتی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی کھیلوں پر مشتمل پراجیکٹ کو نقصان پہنچایا گیا ، نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس حکومتی انتقام کی نذر ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نارووال کو بھارت نہ سمجھے یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔ کروڑوں روپے کا سامان ضائع کر دیا گیا ۔ حکومتی ناکامی کے بعد کھیلوں کے میدان ویران ہو رہے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 4،4 فٹ کی گھاس اگی ہوئی ہے ، شیشے ٹوٹ گئے ہیں ، قوم جان چکی ہے یہ لوگ حکومت نہیں چلا سکتے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ روبوٹ کی طرح تقریر کرنے والے ایک وزیر نے الزام لگایا تھا کہ حکومتی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر