وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، کئی حکومتی ارکان ابھی تک ناراض

کوئٹہ: نیشنل ٹائمز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کئی حکومتی اراکین کی ناراضگی بدستور قائم ہے، وزیراعلی کو مزید وقت دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے مگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر ڈٹی ہوئی ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر حکومتی ناراض اراکین کی ناراضگی بدستور قائم ہے، وزیراعلی کو مزید وقت دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے مگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر ڈٹی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں جاری سیاسی بحران دن بدن گھمبیر ہو رہا ہے، وزیراعلی بلوچستان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی اپوزیشن کی عدم اعتماد کی درخواست کے بعد پارلیمانی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعلی سے ناراض اراکین کو منانے کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم اب تک ساتھیوں کو منانے میں ناکام ہی ہیں، ذرائع کے مطابق رات گئے ہونے والےاجلاس میں جو فارمولا پیش کیا گیا ہے اس کے مطابق وزیراعلی جام کمال کو مزید 15 دن کا وقت دیا جائے اور بی اے پی کے ارکان اپوزیشن کی جانب سے لائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت نہ کریں۔ 15 دنوں میں وزیراعلی ازخود مستعفی ہو جائیں گے، اس تجویز کو بی اے پی کے ناراض اراکین اپوزیشن کے سامنے رکھیں گے اور انہیں بھی راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔وسری جانب بی اے پی کی جانب سے اپوزیشن سے بھی رات گئے ملاقات کی گئی تاکہ وہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں تاہم اب تک انھیں بھی منانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو بلایا گیا اسمبلی اجلاس بھی تکنیکی وجوہات کی بناء پر نہ ہونے کی بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر