اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم نثار افضل کی درخواست خارج کردی ۔ احتساب عدالت نے کہاکہ نثار افضل کو نیب طلبی کا نیا نوٹس جاری ہوچکا، مبینہ جرم بھی درج ہے،نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف احتساب عدالت میں پیش، درخواست خارج کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی ،نیب نے پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کردئیے ۔ نیب حکام کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔
برطانیہ میں فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد



