پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کے لیے کرکٹ ٹیموں کی اسٹیڈیم کی جانب موومنٹ کے دوران ٹیموں کو لانے والے قافلے کے روٹ میں راولپنڈی پولیس کے اعلی آفیسرکی گاڑی داخل ہونے پر سیکورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس حکام و عملے کی بروقت مداخلت پر کانوائے کی جانب بڑھتی آفیسر کی گاڑی کو رکوالیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے قریب اسوقت سیکورٹی سے متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی جب جمعرات کو پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ میں سیکورٹی نقطہ نگاہ سے پہلے سے مرتب روٹ کو اچانک تبدیل کرکے فیض آباد کی جانب سے ون وے پر اسٹیڈیم کی جانب لایا جارہا تھا۔سیکورٹی کور فراہم کرنے والی کچھ گاڑیاں سڑک کی مخالف سائیڈ پر تھیں۔ ٹیموں کو لانے والا کانوائے ون وے پر محو سفر تھا کہ اچانک 6thروڈ راولپنڈی کی جانب سے آنے والے راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی انتہائی تیزی سے شمس آباد ڈبل روڈ (اسٹیڈیم روڈ) کو کراس کرتی ہوئی مری روڈ پر فیض آباد کی جانب بڑھتی چلی گئی جس جانب ون وے پر وی وی آئی پی موومنٹ ہورہی تھی ۔اعلی آفیسر جن کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ٹیموں کے لیے مختص سیکورٹی اسکواڈ کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اس جانب سیکورٹی کی گاڑیاں ہیں ۔ لاعلمی میں ٹیموں کو لانے کے لیے مختص روڈ پر چلتے چلے گئے۔انہیں ایسا کرتے دیکھ کر وہاں موجود پولیس و سیکورٹی حکام نے بروقت مداخلت کرکے نشاندہی کی تو کچھ آگے جاکر پولیس آفیسر کی گاڑیاں روک لیں گئیں اور ٹیموں کے کانوائے کو بحفاظت اسٹیڈیم پہنچا دیاگیا تاہم سینئر ترین آفیسر کی اچانک آمد اور کانوائے کےروٹ میں داخل ہونے کا معاملہ راولپنڈی پولیس کے حلقوں میں بھی زیربحث رہا ۔اس حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق موومنٹ کو تبدیل کیا جاتا رہتا ہے تاہم آفیسر کی گاڑی روٹ میں داخل ہونے کا علم نہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر