امراضِ گردہ میں مبتلا افراد کو ورزش سے کافی فائدہ پہنچتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کو پابندی کے ساتھ ورزش کرنے سے کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو کہ متحرک زندگی گزارتے ہیں انھیں امراض گردہ لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ جبکہ ورزش کرنے والوں کو امراض قلب بھی بہت کم ہونے کے ساتھ ان میں ان بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ورلڈ کڈنی ڈے پر یورپین جرنل برائے پریوینٹو کارڈیالوجی میں چھپی ہے جو کہ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کا جرنل ہے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بالغ افراد میں صحت کے فوائد کے حوالے سے جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لیے ہفتے میں کم ازکم 150 منٹ کی درمیانی شدت کی چہل قدمی یا پھر کم از کم 75 منٹ تک بہت تیز چلنے (جاگنگ کرنے) کا مشورہ دیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر