عمر شریف کا علاج کرنے والے اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب دراصل کون ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کامیڈی کنگ عمر شریف کی صحت کے حوالے سے خبریں گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سب سے پہلے ان کی شدید بیماری کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی اس کے بعد ان کی جانب سے ایک اپیل بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے ارباب اقتدار سے اس بات کی اپیل کی کہ ان کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں کیوں کہ ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے- اس وجہ سے حکومت ایسے انتظامات کیے کہ وہ علاج کے لیے جلد از جلد امریکہ جا سکیں تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے-اس حوالے سے حکومتی ارکان فوری طور پر حرکت میں آئے اور وفاقی حکومت نے یہ کوشش کی کہ عمر شریف کو ویزے کی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں جب کہ دوسری جانب صوبائی حکومت نے نہ صرف عمر شریف کے سفر کے لیے ائير ایمبولنس کا انتظام کیا بلکہ ان کے علاج کے لیۓ چار کروڑ کی رقم بھی مختص کی-اب ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق جلد از جلد عمر شریف ائیر ایمبولنس کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائيں گے۔ عمر شریف دل کے ایک پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں ان کی ایک بار پہلے بھی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے اس کے علاوہ وہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں- اس وجہ سے ان کے علاج کے حوالے سے پیچیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے-ان کے آپریشن کی ذمہ داری معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے قبول کی ہے جو کہ دل کے ایک ماہر ڈاکٹر ہیں اور امریکہ کے ورجینیا ہاسپٹل میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں- ان کا یہ کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لیے اور آپریشن کے لیے جدید ترین طریقہ علاج کا استعمال کیا جائے گا- جس کے لیے ایک پوری ماہر ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے جس وجہ سے ان کا آپریشن امریکہ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ امریکہ کے ورجینیا ہاسپٹل میں بطور کارڈیولوجسٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر ان کے حوالے سے کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے میڈیکل کی تعلیم بھی کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے مکمل کی- اس کے بعد اپنی ہاؤس جاب کی تکمیل انہوں نے کراچی کے سول ہسپتال سے کی-اس کے علاوہ انہوں نے مشی گن کے ہیلتھ سسٹم سے اور یونی ورسٹی آف کینتکی سے فیلو شپ حاصل کی-ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ اس وقت ریما خان کے شوہر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ان کے حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ریما خان ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں بلکہ ریما خان سے قبل وہ پہلے ہی شادی شدہ تھے اور آٹھ سال کی ازدواجی زندگی کے بعد انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی-ریما خان کے ساتھ ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی ایک مکمل طور پر ارینج میرج ہے جو کہ دونوں خاندانوں کی مرضی سے ہوئی تھی اور ان دونوں کی شادی کو اب دس سال ہو چکے ہیں-ڈاکٹر طارق شہاب کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے ریما کو پہلا تحفہ ایک ہیرے کی انگوٹھی دی گئی تھی جس کو ریما نے بہت پسند کیا تھا۔ ان کو ریما کے ہاتھ کا پکا آلو چکن سب سے زيادہ پسند ہے-ڈاکٹر طارق شہاب کا یہ کہنا ہے کہ وہ چونکہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں تو ان کا پسندیدہ مشروب چائے ہے اور اسی وجہ سے شام کو جب وہ کام سے واپس آتے ہیں تو ریما ان کے لیے چائے کا خاص اہتمام کرتی ہیں- اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریما شروع میں چائے نہیں پیتی تھیں مگر اب ان کے ساتھ کی وجہ سے وہ بھی چائے پینے کی عادی ہو چکی ہیں-ڈاکٹر طارق شہاب نے پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کے علاج کی ذمہ داری قبول کی ہے جو کہ ایک اہم ذمہ داری ہے پوری پاکستان قوم ان کے حوالے سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو کامیابی عطا فرما ‎ئے- آمین



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر