نور مقدم کیس ٗ ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت پندرہ ستمبر بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ملزم ذاکر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث بطور وکیل پیش ہوئے۔نور مقدم کے والد شوکت علی مخدوم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔شوکت علی مقدم کے وکیل نے کیس دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیساتھ سننے کی استدعا کی ۔ خواجہ حارث نے کہاکہ یہ درخواست دیگرکیسز کساتھ نہیں سنا جاسکتا، خواجہ حارث نے کہاکہ میرے موکل ضمانت ، دوسرا کیس شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا ہے۔ عدالت نے شاہ خاور ایڈووکیٹ کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کہاکہ شاہ خاور ایڈووکیٹ آئندہ سماعت سے پہلے وکالت نامہ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کعر دی گئی ۔ دوسری جانب نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کے دور ان عدالت کے باہر نور مقدم کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزمان سے کسی قسم کی ہمدردی نا برتی جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ نور مقدم کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر