پنجاب کے زیادہ شرح والے پانچ اضلاع میں 22 ستمبر تک لاک ڈائون نافذ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے پانچ اضلاع میں لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر کی ہدایات پر زیادہ شرح والے ایریاز میں 22 ستمبر تک لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے ۔ زیادہ شرح والے اضلاع میں 16 سے 22 ستمبر تک مختلف پابندی عائد رہیں گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، ہفتے میں دو روز چھٹی ہوگی، انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ آٹ ڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہوگی۔انڈور شادیوں پر پابندی، آئوٹ ڈور شادیوںمیںصرف 400 افراد کے ساتھ ہو سکیں گی جبکہ تمام انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔ زیادہ شرح والے 5 اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں۔آئوٹ ڈور تقریبات میں 400 افراد کے آنے کی اجازت ہوگی اور مزارات بند رہیں گے جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی۔تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 دن مگر3 دن پہلے 50 فیصداور باقی 3 دن دوسرے 50 فیصد طلباء کے ساتھ کھل سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کم شرح والے اضلاع میں 16 سے 30 ستمبر تک درج ذیل پابندیاں نافذ رہیں گی۔ مارکیٹ اور بازاروں کے 10 بجے تک اوقات کار رہیں گے، ہفتے میں صرف ایک روز چھٹی ہوا کرے گی جبکہ انڈور اورآئوٹ ڈور ڈائننگ رات 11:59 تک جبکہ انڈور ڈائننگ کی اجازت صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ہو گی۔انڈور شادی کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ جبکہ آئوٹ ڈور میں 400 افراد کی اجازت ہوگی،،انڈور اجتماعات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ جبکہ آئوٹ ڈور میں 400 افراد کی اجازت،،مزارات پر 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈشہری ہی جا سکیں گے جبکہ 100 فیصد حاضری کے ساتھ عام ورکنگ آورزکی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ مندرجہ ذیل تمام ہدایات دونوں زیادہ اور کم شرح والے اضلاع کے لیے یکساں ہیں جن میں سینما بند رہیں گے،کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی ہو گی، صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے انڈور جمز کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی ۔ ریلوے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی، تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے جبکہ سمارٹ اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون میں مزید سختی کی جائے گی۔ ماسک کی پابندی لازم ہے، کنٹرولڈ سیاحت کی اجازت ہو گی۔ اندرون ملک سفر کے دوران اشیا ئے خورونوش دینے پر پابندی ہو گی اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر موجودہ پالیسی کا اطلاق ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر