صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرافٹ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021کی اصولی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو موجودہ ریفائنریز کیلئےمراعاتی پیکیج پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں آئی پی پیز معاہدے پراطلاقی کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کابھی جائزہ لیا گیا اور حتمی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ تمام 11 آئی پی پیز کو ادائیگی کی اجازت دی ، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیسز نیب میں ہونےپرآئی پی پی کوادائیگی نہیں ہوگی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری پربھی غور کیا گیا اور یکم نومبر2021سے28فروری 2022تک رعایتی پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کمیٹی نے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو نومبر تا فروری گیس پرائسنگ میکنزم تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر