آصف زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری نے فاروق نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43گواہان میں سے 21 کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا، لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کیلئے درخواستآصف زرداری نے احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست بھی دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بریت کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک سماعت آگے نہ بڑھائے، سماعت چلائی گئی تو قانون کے انخراف ہو گا، احتساب عدالت پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر