چینی بینک کا پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)چین کا مرکزی بینک پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر 16 ستمبر کو یادگاری سکے جاری کرے گا۔چینی میڈیا کے مطابق یادگاری سیٹ میں ایک سونے کا سکہ اور ایک چاندی کا سکہ ہو گا ،دونوں سکوں میں قومی نشان ، ملکوں کے نام اور جاری ہونے کا سال درج ہو گا۔سکے کی الٹی طرف پر مختلف تصاویر ، فرقوں ، چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سرگرمیوں کے لیے لوگو “1951-2021” اور چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک لائن لکھی ہو گی کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔بینک کیمطابق سونے کا سکہ ، آٹھ گرام خالص سونے پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 100 آر ایم بی (تقریبا15.43 ڈالر) اور30 گرام وزن کا حامل خالص چاندی کیسکے کی قیمت 10 آر ایم بی ہوگی ۔اس کے پچھلی طرف چین میں ٹمپل آف ہیون اور پاکستان کا قلعہِ لاہور نمایاں ہے۔ یہ آرائشی شکلوں جیسے جِنکگو کے درختوں ،ہمالیائی صندل کے درختوں کی شاخوں اور پتوں کے امتزاج کے ساتھ نظر آئیں گے۔سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بالترتیب تین ہزارسے دس ہزار ہوگی۔یاد رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور جون 2021 میں 70 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر